راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی (آر ڈی اے) نے شہریوں کو 50 غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز میں سرمایہ کاری کے حوالے سے انتباہ جاری کیا ہے۔
آر ڈی اےراولپنڈی شہر کی ترقی کی ذمہ دار ہے۔ یہ ادارہ 1989 میں قائم کیا گیا تھا تاکہ شہر کی تعمیر و ترقی اور منصوبہ بندی کو بہتر بنایا جاسکے۔ آر ڈی اے نجی ہاؤسنگ سوسائٹیز کی باقاعدہ منصوبہ بندی اور ترقی کا اختیار رکھتی ہے اور مختلف اسکیموں کے لیے این او سی جاری کرتی ہے۔
اس بات کو یقینی بنانا ضروری ہے کہ کسی بھی سوسائٹی کی تعمیر اور پلاٹوں کی فروخت سے پہلے متعلقہ اتھارٹی سے این او سی حاصل کیا جائے۔ تاہم کچھ ڈویلپرز این او سی کے بغیر غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز چلا رہے ہیں۔ آر ڈی اے نے عوام کو فراڈ سے بچانے کے لیے اپنی ویب سائٹ پر ان غیر قانونی ہاؤسنگ اسکیموں کی فہرست شائع کی ہے۔