بہتر اور طویل زندگی کا راز مثبت رویہ اور بہتر نتائج کی اُمید ہے۔جدید تحقیق

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بہتر اور طویل زندگی کا راز مثبت رویہ اور بہتر نتائج کی اُمید ہے۔جدید تحقیق
بہتر اور طویل زندگی کا راز مثبت رویہ اور بہتر نتائج کی اُمید ہے۔جدید تحقیق

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

بوسٹن: جدید تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ دُنیا میں  بہتر اور طویل زندگی کا راز مثبت رویہ، بلند حوصلہ  اور اپنے ہر عمل کے بہتر نتائج کی اُمید ہے۔ بلند حوصلہ اور اُمید رکھنے والے لوگ مایوس افراد کے مقابلے میں طویل عمر پاتے ہیں۔

نیشنل اکیڈمی آف سائنس کے تحقیقی جریدے میں ایک رپورٹ کے ذریعے بتایا گیا کہ لوگ 85 سال اور اس سے زیادہ عمر کیسے پاتے ہیں؟ اور ایسے کون سے عوامل ہیں جن کے تحت کسی بھی شخص کی زندگی اتنی طویل ہوسکتی ہے۔

بوسٹن یونیورسٹی کے اسکول آف میڈیسن میں محققہ پروفیسر لیوینا اولی اور ان کے ماتحت عملے نے یہ تحقیق انجام دی جس سے پتہ چلا کہ مستقبل سے بہتر نتائج کا یقین اور حوصلہ انسان کو زیادہ دیر تک جینے کی طاقت دیتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد میں 24 گھنٹے میں 24 مریضوں میں ڈینگی وائرس کی تصدیق

تحقیق کے دوران تقریباً 1500افراد سے مختلف سوالات کیے گئے۔ غذا، ورزش، صحت و تندرستی اور منشیات کے استعمال کے متعلق بھی سوالات کیے گئے۔ ایک سوال یہ کیا گیا کہ وقت کے زیادہ تر حصے میں آپ پُر امید رہتے ہیں یا مایوس؟ اگر اُمید ہے تو کتنی اور اگر مایوسی ہے تو اس کا کیا پیمانہ ہے؟

 امید اور مایوسی کے مختلف پیمانے مقرر کیے گئے جن کے تحت سوالات کے ردِ عمل کے ساتھ ساتھ زندگی کا جائزہ بھی لیا گیا اور یہ دیکھا گیا کہ کس شخص نے کیا جواب دیا اور اس کی حقیقی زندگی میں اس کے کیا اثرات ہیں۔

طویل عرصے سے جاری تحقیق کے پہلے دس سال کے دوران 13 فیصد خواتین وفات پا گئیں جبکہ 30 سال بعد 70 فیصد مرد زندگی کی بازی ہار بیٹھے۔ بعد ازاں مطالعے کا حصہ بننے والے مرحومین اور زندہ افراد کے جوابات، ان کی زندگیوں کے معمولات اور وقتِ وفات سے زندگی میں اُمید کی اہمیت کا اندازہ لگایا گیا۔

مذکورہ تحقیق کے قیمتی نتائج سے پتہ چلتا ہے کہ جو خواتین و حضرات حوصلہ مند اور سب سے زیادہ پُر امید تھے، وہ دیگر کے مقابلے میں 11 سے 15 فیصد زائد وقت کے لیے موت سے دور رہے۔اُمید انسان کے پورے جسم پر مثبت اثرات مرتب کرتی ہے۔

زندگی کے  دوران زیادہ تر وقت پُر اُمید رہنا عمر کی طوالت کا باعث ہے۔ اگر آپ زیادہ وقت پر امید رہتے ہیں تو اس کا مطلب یہ ہے کہ آپ کے اندر 85 سال یا اس سے زائد عمر کے امکانات 50 سے 70 فیصد تک بڑھ جاتے ہیں۔

مزید پڑھیں: کوئٹہ میں کالے یرقان نے ڈیرے ڈال دئیے ، مرض کا تناسب 8 فیصد ہوگیا۔رپورٹ

Related Posts