بھارتی اداکارہ اننیا پانڈے نے انکشاف کیا ہے کہ بالی وڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان کے شاندار گھر “منت” میں ہونے والی پارٹیاں ان کے لیے سب سے یادگار ہیں، ان کا کہنا تھا کہ دوستوں کے ساتھ وقت گزارنا اور رات دیر تک جاری رہنے والی محفلیں انہیں خاص خوشی دیتی ہیں۔
ایک حالیہ انٹرویو میں اننیا نے بتایا کہ وہ شاہ رخ خان کے بچوں سہانا خان اور آریان خان کے بہت قریب ہیں اور ان کے ساتھ خاص رشتہ رکھتی ہیں۔
جب ان سے “منت” میں ہونے والی پارٹیوں کے بارے میں پوچھا گیا تو اننیا نے کہا:”سب سے بہترین پارٹیاں وہ ہوتی ہیں جو منت پر ختم ہوں۔
ہم کسی تقریب میں جاتے ہیں، جیسے منیش ملہوترا کی دیوالی پارٹی اور پھر رات کے اختتام پر منت واپس آتے ہیں۔ وہاں ہم سب مل کر برگر کھاتے ہیں، باتیں کرتے ہیں اور بعض اوقات مزید رقص بھی کرتے ہیں۔ یہ چھوٹی محفلیں، جہاں صرف قریبی لوگ ہوتے ہیں، سب سے زیادہ یادگار ہوتی ہیں۔”
ارباز نے عیاشی کا اڈہ کہہ دیا‘ سلمان خان کے فارم ہاؤس پر شرمناک الزامات کی وجہ کیا ہے؟
اننیا نے شاہ رخ خان کی تعریف کرتے ہوئے کہا، “شاہ رخ کا لوگوں سے پیش آنے کا انداز اور ان کے اردگرد موجود افراد کو خاص محسوس کروانے کی صلاحیت بے مثال ہے۔ میں امید کرتی ہوں کہ ایک دن ان کی ایک فیصد خوبی بھی اپنے اندر پیدا کر سکوں۔”