بینظیر قتل کیس: سابق صدر پرویز مشرف کی تمام جائیداد ضبط کرنے کاحکم

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Pervez Musharraf
پرویز مشرف کا ٹرائل مکمل کرنے اور فیصلہ سنانے کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی

راولپنڈی: انسداد دہشت گردی کی عدالت نے بینظیر بھٹو قتل کیس میں سابق صدر پرویزمشرف کو اشتہاری قرار دیتے ہوئےتمام جائیداد اور بینک اکاؤنٹ ضبط کرنے کے احکامات جاری کردیئے۔

راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت کے جج شوکت کمال ڈار نے بینظیر بھٹوقتل کیس کی سماعت کی، اس موقع پرعدالت نے سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کو اشتہاری قرار دے دیا اور ان کےدائمی وارنٹ جاری کردیے۔

عدالت نے پرویزمشرف کے نام پر موجود منقولہ اور غیر منقولہ تمام جائیداد بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم دے دیا،عدالتی فیصلے کےتحت پرویز مشرف کے بینک اکاؤنٹس اور ان کے نام پر موجود گاڑیاں بھی ضبط کرنے کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: نفرت انگیزتقاریرکیس، بانی ایم کیوایم الطاف حسین کی ضمانت میں پھرتوسیع

عدالت نے اسلام آباد اورمکران میں ایک ایک پلاٹ بحق سرکار ضبط کرنے سمیت پرویزمشرف کے خلاف کیس بھی داخل دفتر کردیا، عدالت نے عدم حاضری پر پہلے ہی پرویزمشرف کو اشتہاری قرار دے کر دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کئے تھے۔

خیال رہے کہ راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے 9 برس بعد بے نظیر قتل کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے سابق پولیس افسران سعودعزیزاورخرم شہزاد کو 17،17سال قید اور10لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی تھی جبکہ سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشروف کو مفرور قرار دیتے ہوئے اُن کی جائیداد ضبط کرنے کا حکم بھی جاری کیا تھا۔

Related Posts