برسلز: کورونا وائرس کو پھیلانے سے روکنے کیلئے بلجیم کی حکومت نے 18 مارچ کو 5 اپریل تک پورے ملک کے لئے لاک ڈاؤن کا اعلان کردیا ہے۔
بلجیم کی وزیر اعظم صوفی ولیمز نے ایک نیوز کانفرنس میں بتایا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے صورتحال نازک ہوچکی ہے جس نے حکومت کو وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے سخت اقدامات کرنے پر مجبور کیا ہے۔
انہوں نے مزید کہاکہ لوگوں کو کسی ہنگامی صورتحال میں یا دکانوں ، فارمیسیوں اور ڈاکٹروں کے پاس جانے کی اجازت ہوگی تاہم اس کے علاوہ وزیر اعظم نے لوگوں کو گھر پر رہنے پر زور دیا۔
مزید پڑھیں:کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے سرگرم عالمی ادارہ صحت کے 2ملازمین کورونا کا شکار