بہروز سبزواری کا تنگ لباس پہننے والی خواتین کو پردہ کرنے کا مشورہ

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بہروز سبزواری کا تنگ لباس پہننے والی خواتین کو پردہ کرنے کا مشورہ
بہروز سبزواری کا تنگ لباس پہننے والی خواتین کو پردہ کرنے کا مشورہ

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے سینئرو معروف اداکار بہروز سبزواری نے تنگ لباس پہننے والی خواتین کو پردہ کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

حال ہی میں بہروز سبزواری نے یوٹیوبر اور کامیڈین نادرعلی کے پوڈکاسٹ میں شرکت کی جس میں انہوں نے اُن مسائل کے اثرات پر بات کی جو ہمارے معاشرے میں زیادہ پھیل رہے ہیں۔

بہروز سبزواری نے کہا کہ پاکستان میں لوگوں کی بڑی تعداد کے پاس موٹر سائیکلیں ہیں، ظاہر ہے کہ اس مہنگائی میں ہر کسی کی جیب اُسے کار خریدنے کی اجازت نہیں دیتی۔

یہ بھی پڑھیں:

اداکارہ سجل علی کی نئی تصاویر پر سوشل میڈیا صارفین کی تنقید جاری

انہوں نے موٹرسائیکل پر سفر کرنے والی خواتین کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں نے ایک بات دیکھی ہے کہ موٹر بائیک پر سفر کرنے والی ہماری خواتین مناسب لباس نہیں پہنتیں،کچھ خواتین عجیب و غریب کپڑے پہن کر بائیک پر بیٹھی ہوتی ہیں جنہیں مناسب نہیں کہا جا سکتا۔

اُن کا کہنا تھا کہ ایسے لباس بالکل بھی اچھے نہیں ہوتے یہ لباس عام طور پر بہت تنگ ہوتے ہیں خواتین کو اس بات کا خیال رکھنا چاہیے کہ وہ مکمل پردہ کریں اور خود کو ڈھانپ کر بائیک پر سوار ہوں اس کو سختی سے ذہن میں رکھنا چاہیے۔

بہروز سبزواری نے مردوں کو بھی مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ مردوں کو بھی اپنی آنکھوں پر قابو رکھنا چاہیے۔

Related Posts