لاہور: آئی سی سی ورلڈکپ کے آغاز سے چند روز قبل قومی ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان کی پھپھو انتقال کرگئیں۔
پاکستانی ٹیم ورلڈکپ کھیلنے کے لیے بھارت میں موجود ہے اور گرین شرٹس نے گزشتہ روز پہلا وارم اپ میچ نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلا تھا جس میں کیویز نے شاہینوں کو 5 وکٹوں سے شکست دی تھی۔
وارم اَپ میچ، نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دیدی
پاکستان آئی سی سی ورلڈکپ میں اپنے سفر کا باقاعدہ آغاز 6 اکتوبر کو نیدر لینڈز کے خلاف میچ سے کرے گا لیکن اس سے قبل ہی شاداب خان کے لیے ایک انتہائی افسوسناک خبر سامنے آئی ہے۔
Heard the news of my phupo passing away. Please remember her in your prayers.
إِنَّا لِلَّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُون
— Shadab Khan (@76Shadabkhan) September 30, 2023
شاداب خان کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری کیے گئےپیغام میں بتایا گیا کہ ابھی سنا ہے پھپھو کا انتقال ہو گیا ہے، تمام لوگوں سے ان کی مغفرت کے لیے دعاؤں کی درخواست ہے۔