پاکستان سے گائے کی گوشت کی برآمدات میں 2 فیصد اضافہ،24.8 ملین ڈالر تک پہنچ گئیں

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!

اسلام آباد: پاکستان سے گائے کے گوشت کی برآمدات 24.8 ملین ڈالر تک پہنچ گئیں۔

پاکستان کو منجمد گوشت کے معیار اور تازگی کو برقرار رکھنے کیلیے پروسیسنگ کی جدید سہولیات اور ٹیکنالوجیز میں سرمایہ کاری کرنے کی بھی ضرورت ہو گی۔ 2020 میں گائے کے گوشت کی عالمی تجارت 54 بلین ڈالر تھی۔

اعداد و شمار کے مطابق گائے کے گوشت کی برآمدات فروری 2023 کے دوران 24.8 ملین ڈالر تک پہنچ گئیں جو کہ 2022 کی اسی مدت کے دوران 24.3 ملین ڈالر کے مقابلے میں 2 فیصد اضافے کو ظاہر کرتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

حکومت نے آئندہ مالی سال کیلئے بجٹ تجاویز آئی ایم ایف کیساتھ شیئر کردیں

ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق منجمد گوشت کی عالمی مانگ پاکستان کے لیے ایک موقع ثابت ہوسکتی ہے کیونکہ یہ دنیا میں گوشت خصوصا گائے کے گوشت کے بڑے پروڈیوسر اور برآمد کنندگان میں سے ایک ہے۔

پاکستان کے برآمد پر مبنی میٹ پروسیسرز کے پاس چینی مارکیٹ میں داخل ہونے کا ایک اہم موقع ہے جو کہ منجمد گائے کے گوشت کا سب سے بڑا درآمد کنندہ ہے۔ اس فروغ پزیر مارکیٹ سے فائدہ اٹھانے کے لیے پاکستانی میٹ پروسیسرز کو گوشت کے دیگر حصوںخاص طور پر منجمد، ہڈیوں کے بغیر گائے کے گوشت میں تنوع پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔

Related Posts