پنجاب میں کورونا بے قابو، لاہور کے سرکاری اسپتالوں میں 60 جگہ بھر گئی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Firing on New Year’s Eve in Karachi leaves one dead, 17 injured

لاہور :پنجاب بھر میں کورونا وائرس کے کیسزمیں اضافے کی وجہ سے وباء سے متاثرہ مریضوں کی شرح بڑھنے کے بعد لاہور کے سرکاری اسپتالوں میں 60 جگہ بھر گئی۔

پنجاب اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے سیکریٹری بیرسٹر نبیل احمد اعوان نے انکشاف کیا ہے کہ کورونا وائرس کے مریضوں کے لئے تمام سرکاری اسپتالوں میں کل 6685 بستر مختص ہیں جن میں سے 4055 بستر بھرچکے ہیں جبکہ صوبائی دارالحکومت کے سرکاری اسپتالوں میں مختص 1601 بستر وں میں سے 777 خالی ہیں۔

سیکریٹری نے مزید کہا کہ کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر محکمہ صحت نے صوبے کے تمام سرکاری اسپتالوں کے تنہائی وارڈز میں 3207 بستروں کا انتظام کیا ہے جن میں سے 2298 بستر خالی ہیں تاہم لاہور کے سرکاری اسپتالوں میں قائم تنہائی وارڈز میں کورونا مریضوں کے لئے 447 بیڈ مختص ہیں جن میں سے 299 بستر خالی ہیں۔

مزید پڑھیں:کورونا کیسز میں اضافہ، وزیر اعظم نے آج این سی سی کااجلاس طلب کرلیا، سخت فیصلے متوقع

انہوں نے بتایا کہ محکمہ صحت نے تمام اسپتالوں میں کورونا کے مریضوں کے لئے 660 وینٹیلیٹرز کا بندوبست کیا ہے جن میں 386 وینٹیلیٹر زیر استعمال ہیں جبکہ 274 خالی ہیں۔

سیکریٹری نے بتایا کہ لاہور کے اسپتالوں میں 246 کے قریب وینٹیلیٹر زمیں سے 209 زیراستعمال اور 39 وینٹیلیٹر خالی ہیں۔

Related Posts