محکمہ اوقاف کی غفلت، بلوچستان کی تاریخی مسجد کا حسن گہنا گیا

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بلوچستان کے ضلع صحبت پور کی دو سو سالہ تاریخی جامع مسجد ایک مذہبی ورثہ ہے جو عدم توجہی کے باعث محکمہ اوقاف کی نظروں سے اوجھل ہوچکا ہے، حکومتی سطح پر اس کی تزئین و آرائش کیلئے کوئی اقدامات نہیں کیے جارہے۔

بلوچستان کےقبائلی رہنما سردار صحبت خان گولا نے دو سو سال قبل مسجد تعمیرکروا کر اسلام سے اپنی بے پناہ محبت اور دوستی کی اعلیٰ مثال قائم کی تھی۔

قیام پاکستان سے قبل مسجد کی تعمیر میں دہلی اور شکارپور کے کاریگروں نےحصہ لیا تھا۔

مسجد میں کی گئی عمدہ خطاطی ابھی تک دیدہ زیب ہے۔

اس وقت مسجد میں 200 کے قریب نمازیوں کی گنجائش موجود تھی، لیکن دور حاضر میں موجود نمازیوں کی تعداد کو مد نظر رکھتے ہوئے سائے کیلئے لوہے کا چھپرا تعمیر کیا گیا ہے۔

براعظم ایشیا میں منفرد مقام رکھنے والی مسجد اب تزئین و آرائش اور مرمت کی منتظر ہے۔

حکومت بلوچستان کو چاہئے کہ اس قدیمی اور تاریخی مسجد کی جانب توجہ دے، تاکہ اس کی تاریخی حیثیت برقرار رہ سکے۔

Related Posts