خوبصورتی اورغلطیاں

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عام طور پر انہیں اپنی خوبصورتی اور غلطیوں کی وجہ سے جانا جاتا ہے،وہ اپنے تاثرات بیان کرنے میں بے باک اور دو ٹوک لب و لہجہ اختیار کرتی ہیں اگرچہ وہ اپنی سیاسی اور جذباتی وابستگیوں کی بہت زیادہ قدر کرتی ہیں۔وہ اپنی کی رو میں بہنا پسند کرتی ہیں اور چاہے ٹھیک ہوں یا غلط ان کی آنکھیں ان کے تصورات میں حقیقت کا رنگ بھرتی ہیں،وہ کسی سیاسی پس منظر یا مخصوص نشست پر نامزد نہیں ہوئیں بلکہ حقیقی طور پر ووٹوں کی بنیاد پر جیت کر قومی اسمبلی میں آنیوالی خواتین میں سے ایک معتبر رکن ہیں۔

وفاقی کابینہ میں کے چناؤ کے وقت وزیرمملکت کی حیثیت سے وہ وزیراعظم عمران خان کا انتخاب تھیں اور سابق صدر پرویز مشرف کی کابینہ کے بیشتر چہروں کے درمیان وہ ایک منفرد مقام رکھتی ہیں،عام طور پر ہمارے معاشرے میں خوبصورتی حکمت سے جدا ہوتی ہے لیکن ہم نے بہت ساری خوبصورت خواتین کو عوامی امور ، سیاست اور نظم و نسق میں اپنا فعال اور اہم کردار ادا کرتے دیکھا ہے۔ سیاست میں بے نظیر بھٹو واحد مثال نہیں تھیں بلکہ حالیہ برسوں میں ہم نے بہت اپنی عقل و دانش سے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے والی خواتین کی ایک طویل فہرست دیکھی ہے۔

وہ بلاشبہ ایک بہترین مقرر ہیں لیکن اکثر بغیر تیاری کے بات کرنے میں ایسے میں غلطیاں ہونے کے امکانات بھی ہوتے ہیں ، شائد و ہ اپنے قائد عمران خان کی کاپی کرنے کی کوشش کر رہی ہے جو کسی بھی موضوع پر کم یامعلومات نہ ہونے کے باوجود بھی اچھا بول لیتے ہیں لیکن یہاں یہ بھی بات بھی اہم ہے کہ ان کے قائد اپنی غلطیوں کو چھپانے کی بھی صلاحیت رکھتے ہیں اور اکثر معاملات پر یوٹرن لیکر معاملہ نمٹا دیتے ہیں اور یوٹرن لینے کو وہ معیوب بھی نہیں سمجھتے۔

بولڈ اور دو ٹوک بات کرنافطرت ایک نعمت ہے،ان معاملات اور عنوانات پر جس سے بخوبی واقفیت نہیں ہوسکتی ہے انہوں نے کم از کم پر بات کرنے کی کوشش کی۔ شاید انہیں عوامی تقریر میں ایک سرپرست اور ٹرینر کی ضرورت ہے یا کم از کم ایک ایسے شخص کی جو ان کی رہنمائی کرسکے کہ کب کہاں کیا کہنا ہے ۔میں ان کے دو ٹوک اظہار بیاں کا مداح ہوں۔

عمران خان کیلئے سیاسی میدان میں بھی خواتین کی طرف سے پسندیدگی کا اظہار کیا جاتا ہے لیکن عوامی سطح پر عمران خان کی مسکراہٹ کے حوالے سے برملا اظہار کرنے میں بھی انہیں کوئی اعتراض نہیں ہے۔ وہ گذشتہ سال بارش اور برف باری میں بھی اپنے قائد کی برکات میں گنتی رہیں۔

سچ تو یہ ہے کہ نویں پاکستان ماؤنٹین فیسٹیول کی اختتامی تقریب سے واپس جاتے ہوئے ان کے اس جملے کہ “منیر صاحب !بغیر کسی مائیکروفون کے آپ کی آواز حیرت انگیز ہے “۔ اُن کے ان احسان مندانہ تبصرے پر میں بھی ان کا مقروض ہوں۔ مجھے خوشی محسوس ہوئی حالانکہ یہ پہلی بار نہیں ہوالیکن تعریف اس خاتون کی طرف سے تھی جس کی خوبصورتی ،دو ٹوک اور بے باک طبیعت کی وجہ سے ہر طرف سے انکی تعریف ہورہی تھی۔

وزیر مملکت موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل وزیرصاحبہ !ہم آپ کی دو ٹوک اور دلیرانہ طبیعت کے پرستار ہیں ، اچھی طرح سے باخبر اور تحقیق پر مبنی بات کی ہم بھی تائید و تعریف کرتے ہیں لیکن غلطیوں کی نہیں۔ آپ کیلئے صرف ایک شائستہ تجویز ہے کہ عوام سطح پر نمائندگی کرتے وقت اچھی طرح تیاری کریں اور اپنی غلطیوں سے سیکھنے کی کوشش کریں۔

Related Posts