کراچی: پاکستان اسٹاک مارکیٹ (PSX) میں آج کاروباری روز کے دوران مندی کا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس میں 357 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی اور 45508 پوائنٹس پر بند ہوا۔
مارکیٹ میں دن بھر 4 ارب روپے مالیت کے 120 ملین شیئرز کا کاروبار ہوا۔
دریں اثنا، منگل کو انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی شرح تبادلہ 1.27 روپے کم ہوکر 300 روپے سے نیچے آگئی۔
گزشتہ چند روز کے دوران انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں 7.22 روپے کی نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ دوسری جانب پاکستانی روپیہ مسلسل پانچویں سیشن میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں مضبوط ہو رہا ہے اور انٹربینک مارکیٹ میں 299.89 کی کلوزنگ ریٹ پر پہنچ گیا۔
کاروباری دن کے اختتام تک، روپے کی قدر میں 1.27 روپے یا 0.42 فیصد اضافہ ہوا، جیسا کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان (SBP) نے رپورٹ کیا ہے۔
مزید پڑھیں:ملک میں کاروں کی فروخت واضح کمی ریکارڈ
مجموعی طور پر، پچھلے پانچ تجارتی سیشنوں میں روپے میں مجموعی طور پر 2% سے زیادہ کا اضافہ دیکھا گیا ہے۔