اسٹاک مارکیٹ میں 202.64 پوائنٹس کی کمی

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسٹاک مارکیٹ میں 202.64 پوائنٹس کی کمی
اسٹاک مارکیٹ میں 202.64 پوائنٹس کی کمی

اسلام آباد: پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں منگل کو 202.64 پوائنٹس کی کمی ہوئی جو 0.51 فیصد کی منفی تبدیلی کو ظاہر کرتے ہوئے گزشتہ روز کے 39,889.90 پوائنٹس کے مقابلے 39,687.26 پوائنٹس پر بند ہوا۔

گزشتہ روز 74,430,002 حصص کے مقابلے میں آج کاروباری روز کے دوران مجموعی طور پر 83,255,062 حصص کا کاروبار ہوا جبکہ گزشتہ کاروباری روز 1.750 ارب روپے کے مقابلے میں حصص کی قیمت 2.186 ارب روپے رہی۔

اسٹاک مارکیٹ میں 318 کمپنیوں نے اپنے حصص کا لین دین کیا۔ ان میں سے 108 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ اور 190 میں مسلسل کمی جبکہ 20 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔

تین سرفہرست ٹریڈنگ کمپنیاں ٹیلی کارڈ لمیٹڈ 10,944,500 حصص کے ساتھ 8.04 روپے فی حصص، پاک پیٹرولیم 6,695,989 حصص کے ساتھ 63.02 روپے فی حصص، اور Hascol پیٹرول 5,786,000 حصص فی حصص 5.97 روپے کے حساب سے تھیں۔

مزید پڑھیں:اسٹیٹ بینک نے شرح سود میں ایک فیصد اضافہ کردیا

نیسلے پاکستان کی فی حصص قیمت میں سب سے زیادہ 97.50 روپے کا اضافہ دیکھا گیا، جو 5115.00 روپے پر بند ہوا، جب کہ دوسرے نمبر پر خیبر ٹیکسٹائل رہی جس کی فی حصص قیمت 34.44 روپے اضافے کے ساتھ 493.70 روپے ہوگئی۔

Related Posts