کراچی: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں اُتار چڑھاؤ کے بعد 149.15 پوائنٹس کی مندی ریکارڈ کی گئی اور 100 انڈیکس 45429.21 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا۔
آج پورے کاروباری روز (پیر) کے دوران کاروبار میں 4 کروڑ 88 لاکھ 64 ہزار 686 شیئرز کا لین دین ہوا، اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی کی وجہ سے سرمایہ کاروں کو 40 ارب روپے کے قریب نقصان ہوا۔
دوسری جانب سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمارمیں کہا گیا ہے کہ رواں ہفتے کے پہلے کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر مزید 43 پیسے مہنگا ہو گیا اور قیمت 174 روپے سے بڑھ کر 174 روپے 43 پیسے ہو گئی ہے۔
واضح رہے کہ دو روز قبل (آئی ایم ایف) نے پاکستان سے مطالبہ کیا تھا کہ روپے کی قدر میں مزید کمی لائی جائے۔حکومت کو دباؤ کے خاتمے کے لیے جنگی بنیادوں پر غیر ملکی سرمائے کی آمد میں اضافے کی حکمت عملی بنانا ہو گی تاکہ ڈالر کی قیمت مزید نہ بڑھ سکے۔
مزید پڑھیں: پائما کا وزیراعظم سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا مطالبہ