صہیونی دشمن صرف طاقت کی زبان سمجھتا ہے، حماس رہنما

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

فلسطین کی مقاومتی تحریک (حماس) کے ایک سینئر رہنما نے کہا ہے کہ صیہونی دشمن کو صرف ایک ہی زبان سمجھ آتی ہے اور وہ طاقت و خون کی زبان ہے۔

حماس کے رہنما حماد الرقب نے الاقصیٰ ریڈیو سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسجد ابراہیمی میں قتل و غارت گری قابضین کی بربریت کی نشانی تھی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس سنگین جرم نے فلسطینی قوم کے اندر انتقام کی آگ کو بھڑکا دیا اور ہم اس جرم کو ذہن میں رکھتے ہوئے باہمی اتحاد میں وسعت پیدا کریں۔

یہ بھی پڑھیں:

ویمن یونیورسٹی نے داخلے کے لیے عمر کی پابندی ختم کردی

حماد الرقب نے کہا کہ ہمیں آج پہلے سے زیادہ ہتھیاروں اور مزاحمت کی ضرورت ہے جبکہ فلسطینی قوم تاریخ کے ہر دور میں زندہ جاوید رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے اجداد نے انگریزوں اور یہودیوں سے جنگ کی۔ قتل ہوئے لیکن حق کا پرچم زمین پر نہ گرنے دیا۔

یاد رہے کہ پچیس فروری 1994ء کو امریکی نژاد یہودی دہشت گرد “باروخ کپل گولڈسٹین” نے “الخلیل” کی مسجد ابراہیمی میں نماز کے لئے آئے ہوئے فلسطینی روزہ داروں پر فائرنگ کر دی۔ اس دہشت گردانہ حملے کے نتیجے میں 29 فلسطینی شہید اور 150 سے زائد فلسطینی زخمی ہوگئے تھے۔

Related Posts