چٹخارے دار بھارتی سوغات بڑا پاؤ کراچی کے علاقے کھارادر میں بھی دستیاب

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی کے علاقے کھارادر میں دستیاب بڑا پاؤ چٹخارے دار ڈش کے طور پر مشہور ہے جسے ہر عمر کے افراد شوق سے نہ صرف کھاتے ہیں بلکہ اپنے ساتھ پیک کروا کر لے جاتے ہیں۔

شہرِ قائد میں کھارادر کی مشہور فوڈ شاپ ممبئی پاؤ بھاجی پر بھارتی ڈش بڑا پاؤ انتہائی سستے داموں دستیاب ہے۔ ممبئی پاؤ بھاجی والوں کا کہنا ہے کہ کراچی میں بڑا پاؤ فروخت کرنے والے لوگ شاید ایک یا دو ہوں گے۔ ہم آلو سمیت مختلف سبزیاں ملا کر ان سے کباب تیار کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

کھارادر کی ممبئی پاؤ بھاجی ذائقے اور لذت کا حسین امتزاج

ممبئی پاؤ بھاجی والوں کے بیان کے مطابق کباب کو پاؤ یا بن کے اندر پیش کیا جاتا ہے۔ اس میں کچھ چٹخارے دار مصالحہ جات ڈال کر ذائقے کو بہتر کرتے ہیں۔ بڑا پاؤ کے ساتھ ذائقے دار چٹنی کے علاوہ مصالحے دار سبز مرچ بھی رکھی جاتی ہے جسے لوگ شوق سے کھاتے ہیں۔

عام طور پر نوجوان نسل ہری مرچ کے نام سے ہی دور بھاگتی ہے کیونکہ مرچ کھانے سے آنکھوں میں آنسو آجاتے ہیں اور بعض اوقات منہ زخمی بھی ہوسکتا ہے تاہم بڑا پاؤ کے ساتھ پیش کی جانے والی ہری مرچ میں شامل چٹخارے دار مصالحہ اس کی تیزی بہت حد تک کم کردیتا ہے۔

بڑا پاؤ کی ڈش زود ہضم ہے۔ ممبئی پاؤ بھاجی کھارادر والوں کا کہنا ہے کہ اس میں کولیسٹرول کی مقدار نہ ہونے کے برابر ہے۔ لوگ رات کو 2 سے 3 بجے تک بھی بڑا پاؤ کی ڈش خریدنے کیلئے آتے ہیں۔ پہلے بڑا پاؤ 60 روپے کا تھا، اب 40 کا کردیا گیا ہے۔

 

Related Posts