سنگاپور سٹی: سنگا پورکی حکومت کی جانب سے ہم جنس پرستی میں ملوث افراد کے لئے اچھی خبر سامنے آگئی، ہم جنس افراد کے آپس میں جنسی تعلق رکھنے پر پابندی عائد تھی جسے ختم کردیا گیا ہے۔
بین الاقوامی میڈیا کے مطابق ایشیائی ملک سنگاپور میں ہم جنس پرستوں کو مختلف پابندیوں کا سامنا تھا جن میں سے جنسی تعلق قائم رکھنے، شادی کرنے یا پارٹنرشپ پر مکمل پابندی تھی اور خلاف ورزی پر سخت سزا بھگتنا پڑتی تھی۔
سنگاپور حکومت نے اس حوالے سے آئین میں ترمیم کا عندیہ بھی دیا ہے۔ جس سے یہ ہم جنس پرستوں کو یہ اُمید ہو چلی ہے کہ اب ہم جنس پرستوں کی شادی کو قانونی شکل دیدی جائے گی۔
مزید پڑھیں:ہم جنس پرستوں کی شادی کو تحفظ، امریکہ میں بل منظور