پاچہیفسٹروم: بنگلا دیش نے بھارت کو فائنل میں شکست دے کر انڈر 19 ورلڈ کپ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا ، بنگلا دیش نے دفاعی چیمپئن بھارت کو 3 وکٹوں سے ہرادیا۔
بنگلا دیشی کپتان اکبر علی نے ٹاس جیت کر بھارت کو بیٹنگ کی دعوت دی ،بھارت کی جانب سے جیسوال نے 8 چوکوں اور 1 چھکے کی مدد سے 88 رنز کی اننگ کھیلی،تلک ورما 38 جبکہ ڈی سی جورل 22 رنز بنا کر نمایاں رہے،ان کے علاوہ کوئی بلے باز خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکا۔
انڈیا نے پہلے کھیلتے ہوئے سینتالیس اعشاریہ دو اوورز میں 177 رنز بنائے۔بنگلا دیش کی جانب سے اویشیک داس نے 3 ، شریف السلام اور تنظیم حسن نے دو، دو اوررقیب الحسن نے ایک وکٹ اپنے نام کی۔
مزید پڑھیں:فاسٹ بائولر نسیم شاہ نے بنگلہ دیشی بلے بازوں کو تگنی کا ناچ نچادیا، شاندار ہیٹ ٹرک