ورلڈ کپ، بنگلہ دیش کا ٹاس جیت کر پاکستان کے خلاف بیٹنگ کا فیصلہ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ورلڈ کپ کے اہم میچ میں بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پاکستان کے خلاف پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ بابر اعظم کا کہنا ہے کہ اگر ہم ٹاس جیتتے توہم بھی پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کرتے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور بنگلہ دیش آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کے 31ویں میچ میں آمنے سامنے آگئے۔ قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور بنگلہ دیش کے کپتان شکیب الحسن کے مابین ٹاس ہوا جو بنگلہ دیش نے جیت لیا۔

لیونل میسی نے سال کے بہترین فٹبالر کا ایوارڈ آٹھویں مرتبہ جیت لیا

بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم کے کپتان شکیب الحسن نے کہا کہ ہم پہلے بیٹنگ کریں گے۔ قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم میں آج 3 تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ امام الحق، شاداب خان اور محمد نواز ٹیم کا حصہ نہیں ہیں۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان نے کہا کہ امام، شاداب اور نواز کی جگہ فخر زمان، اسامہ میر اور سلمان علی آغا کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ اگر ہم ٹاس جیتتے تو پہلے بیٹنگ کا ہی فیصلہ کرتے۔ کوشش ہوگی کہ آج بڑی اننگز کھیلوں۔

یہ بھی پڑھیں:

افغانستان نے سری لنکا کو 7وکٹس سے شکست دے دی

قومی ٹیم میں عبداللہ شفیق، فخر زمان، کپتان بابر اعظم، وکٹ کیپر محمد رضوان، سعود شکیل، افتخار احمد، سلمان علی آغا، شاہین آفریدی، اسامہ میر، محمد وسیم جونیئر اور حارث رؤوف شامل ہیں۔

دوسری جانب بنگلہ دیشی ٹیم میں لٹن داس، تنزید حسین، نجم الحسن شانتو، کپتان شکیب الحسن، وکٹ کیپر مشفق الرحیم، محمود اللہ، توحید ہریدوئے، مہدی حسن، تسکین احمد، مستفیض الرحمٰن اور شریف الاسلام شامل ہیں۔ 

 

Related Posts