پہلے ٹیسٹ کرکٹ میچ میں بنگلہ دیش نے تاریخ رقم کردی، نیوزی لینڈ کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر ٹائیگرز نے سیریز میں 1 صفر سے برتری حاصل کر لی ہے۔
ٹائیگرز نے کیویز کو اپنے ہی ہوم گراؤنڈ پر ہرادیا۔ ماؤنٹ منگنوئی میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں بنگلہ دیشی ٹیم نے کامیابی سے نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کا دیا ہوا 40 رنز کا ہدف 2 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔
چیئرمین قومی ہاکی سلیکشن کمیٹی منظور جونیئر کی اہلیہ انتقال کر گئیں
سوشل میڈیا پر 6 فٹ 8 انچ قد رکھنے والے پاکستانی بالر محمد ذیشان کے چرچے
کرکٹ کی تاریخ میں ٹائیگرز نے پہلی بار کیویز کو ہوم گراؤنڈ پر شکست دی ہے۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم پہلے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں 328 اور پھر صرف 169رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ ٹائیگرز نے پہلی اننگز میں 458رنز بنائے تھے۔
پہلی اننگز کے مقابلے میں کیویز کی دوسری اننگز انتہائی مایوس کن رہی۔ 169 رنز پر ساری ٹیم کو پویلین بھیجنے میں بنگلہ دیشی بالر عبادت حسین کا کردار نمایاں رہا۔ انہوں نے 6 وکٹیں حاصل کرکے اپنی ٹیم کو کامیابی دلائی۔
سیریزکے پہلے ہی میچ میں شکست سے کیوی ٹیم کی مجموعی جیت کے امکانات ختم ہو گئے۔ 2 میچز پر مبنی ٹیسٹ سیریز ڈرا کرنے کیلئے نیوزی لینڈ بنگلہ دیش کے خلاف دوسرا اور آخری میچ 9 جنوری سے کھیلے گا۔