بنگلا دیش کرکٹ ٹیم تین ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنے کے لیے لاہور پہنچ گئی

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
Bangladesh cricket team arrive in Lahore

لاہور: بنگلا دیش کرکٹ ٹیم تین ٹی ٹوئنٹی میچز سیریز کے لیے صوبائی دارالحکومت لاہور پہنچ گئی۔پی سی بی کی طرف سے ذاکر خان نے علامہ اقبال ایئر پورٹ پر ٹیم کا استقبال کیا، ٹیم کو سخت سکیورٹی میں نجی ہوٹل منتقل کر دیا گیا ہے۔

بنگلا دیش ٹیم کپتان محمود اللہ ، تمیم اقبال، نجم الحسن شانتو، سومیا سرکار، نعیم شیخ، لٹن کمرداس، مہدی حسن، امین الاسلام، ایم ڈی متھن، عفیف حسین دھرو، مصطفیٰ الرحمان، شفیع الاسلام ، روب ،حسن محمود اورالامین حسین، پر مشتمل ہے۔

بنگلا دیش ٹیم پاکستان میں 24، 25 اور 27 جنوری کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں تین ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گی،

ٹی 20 رینکنگ میں پہلے نمبر پر موجود پاکستانی ٹیم کا بنگلا دیش کے خلاف پلڑا ہمیشہ بھاری رہا ہے ،بنگلا دیش کے خلاف پاکستان 10 میں سے 8 میچز میں فتح حاصل کر چکا ہے۔

پاکستان نے 2008ء میں بھی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے بنگلا دیش ٹیم کی میزبانی کی تھی جب 20 اپریل 2008ء کو کراچی میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے بنگلا دیش کو 102 رنز سے ہرایا تھا۔

مزید پڑھیں: وریندر سہواگ کی تنقید پر پنڈی ایکسپریس شعیب اختر کا کراراجواب

پاکستان اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں آخری مرتبہ ٹی 20 ورلڈ کپ میں مدمقابل آئی تھیں، 16 مارچ 2016 کو کھیلے جانیوالے میچ میں پاکستان نے بنگلا دیش کو 55 رنز سے شکست دی تھی۔

پاکستان میں 27 جنوری کورواں سیریزکا آخری ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلنے کے بعد مہمان ٹیم 28 جنوری کو وطن واپس روانہ ہو جائے گی جس کے بعد 7 فروری کو راولپنڈی میں ٹیسٹ میچ کے لیے دوبارہ واپسی ہو گی۔