بنگلہ دیش تاریکی میں ڈوب گیا، 14 کروڑ افراد بجلی سے محروم

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بنگلہ دیش تاریکی میں ڈوب گیا، 14 کروڑ افراد بجلی سے محروم
بنگلہ دیش تاریکی میں ڈوب گیا، 14 کروڑ افراد بجلی سے محروم

ڈھاکہ: بنگلہ دیش تاریکی میں ڈوب گیا،نیشنل پاور گرڈ میں خرابی کے باعث ملک کا بیشتر حصہ بجلی سے محروم ہوگیا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق بنگلادیش پاور ڈویلپمنٹ بورڈ کے حکام کا کہنا ہے کہ ملک کے مشرقی حصے میں کسی جگہ ٹرانسمیشن لائن میں خرابی ہوئی ہے جس کے باعث بجلی کی بندش کا سامنا ہے۔

فنی خرابی کے باعث تمام پاور پلانٹس ٹرپ کرگئے جس کے باعث دارالحکومت ڈھاکا سمیت دیگر بڑے شہروں کے لیے بجلی منقطع ہوگئی اور 14 کروڑ افراد اس ساری صورتحال کے باعث پریشان ہیں اور بجلی سے محروم ہیں۔

بنگلادیشی حکومت نے درآمدات کی لاگت میں کمی لانے کے لیے پہلے ہی ڈیزل پر چلنے والے تمام پاور پلانٹس بند کردیے تھے جس کے باعث سے بجلی کی قلت ہوگئی تھی۔

مزید پڑھیں:ایرانی سپریم لیڈر کی دھمکیاں رائیگاں، طلبہ کے بعد ورکر بھی احتجاج میں شامل

حکام کے مطابق ماہرین کی جانب سے یہ تعین کرنے کی کوشش کی جارہی ہے کہ یہ خرابی کہاں ہوئی اور اس کی وجہ کیا ہے، مگر بجلی کی بحالی میں کافی وقت لگ سکتا ہے۔

Related Posts