وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کی زیر صدارت اجلاس، آئندہ مالی سال کے بجٹ پر غور

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Balochistan CM Jam Kamal Khan tests positive for COVID-19

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کے اجلاس کا انعقاد کیا گیا ۔اجلاس میں رواں مالی سال کے ترقیاتی پروگرام میں شامل منصوبوں کی پیش رفت فنڈز کے اجراء اور اور اب تک ہونے والے اخراجات کا جائزہ لیا گیا۔

صوبائی وزراء سردار یار محمد رند، نوابزادہ طارق خان مگسی، میر اسد بلوچ، انجینئر زمرک خان اچکزئی، سردار عبدالرحمن کھیتران، چیف سیکریٹری فضیل اصغر نے اجلاس میں شرکت کی۔

اجلاس میں آئندہ مالی سال کے بجٹ کی تیاری سے متعلق امور کا جائیزہ لیتے ہوئے بعض اہم فیصلوں کی منظوری بھی دی گئی۔

ایڈیشنل چیف سیکریٹری منصوبہ بندی و ترقیات عبدالرحمٰن بزدار اور سیکریٹری خزانہ نورالحق بلوچ نے جاری منصوبوں ،فنڈز کے اجراء و اخراجات اور مالی امور کے علاوہ نئے مالی سال کے ترقیاتی اور غیر ترقیاتی بجٹ کے خدوخال اور مجوزہ حجم کے حوالے سے جلاس کے شرکاء کوبریفنگ دی۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ رواں مالی سال میں اب تک ترقیاتی مد میں 76 ارب روپے کا اجراء کیا گیا ہے جو گزشتہ برسوں کے مقابلے سب سے زیادہ ہے ۔

پلاننگ کمیشن کی گائیڈ لائن کے مطابق محکموں نے آئندہ مالی سال کے لئے نئے تجویز کئے گئے ترقیاتی منصوبوں کی تصواراتی دستاویزات محکمہ منصوبہ بندی کو فراہم کر دی ہیں۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ آئندہ مالی سال میں بھی غیر ترقیاتی فنڈز کو کم سے کم سطح پر رکھتے ہوئے ترقیاتی مد میں زیادہ فنڈز مختص کئے جائیں گے، تمام محکمے قواعد کے مطابق اپنے ترقیاتی منصوبوں کی اونر شپ لیں گے ۔

صوبے میں جاری منصوبوں کے لئے فنڈز ضلعی مانیٹرنگ کمیٹی ڈویژنل کمشنروں اور وزیراعلیٰ معائنہ ٹیم کی سفارشات کے مطابق مختص کئے جائیں گے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نے ہدایت کی کہ محکمے اپنے پرانے، نامکمل اورمنجمد کئے گئے منصوبوں کی نشاندہی کرنے کے پابند ہوں گے اور اس ضمن اپنی رپورٹ جلد از جلد محکمہ منصوبہ بندی کو ارسال کرینگے۔

مزید پڑھیں:پاکستان کو ہردو ہفتوں کیلئے مکمل لاک ڈاؤن کرنا چاہیے، عالمی ادارہ صحت

وزیراعلیٰ بلوچستان نے محکمہ منصوبہ بندی و ترقیات کو بجٹ کا حتمی مسودہ کابینہ کے اراکین کو بروقت فراہم کرنے اورتمام محکموں کے سیکریٹریوں کو محکمہ کے مجوزہ غیر ترقیاتی بجٹ سے متعلق محکمہ کے وزیر کو تفصیلی بریفنگ دینے کی ہدایت کی۔

Related Posts