سندھ ہائی کورٹ نے حکومت کو سانحہ بلدیہ فیکٹری، عزیر جان بلوچ اور نثار مورائی کی جے آئی ٹی رپورٹس پبلک کرنے کا حکم دے دیاہے، ہائی کورٹ نے وفاقی وزیرِ علی حیدر زیدی کی درخواست پر فیصلہ سنایا ہے۔
علی زیدی کامؤقف تھا کہ متعلقہ حکمرانوں سے پوچھا جائے کہ سانحہ بلدیہ فیکٹری کی جے آئی ٹی پرکارروائی کیوں نہیں ہوئی؟۔عدالت نے سندھ حکومت کو جے آئی ٹی عام کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی ۔
11ستمبر 2012 پاکستان کی تاریخ میں حیوانیت کا ایسا اندوہناک کھیل کھیلا گیا جسے دیکھ کرانسانیت بھی دہل گئی، 11ستمبرکی صبح گارمنٹس فیکٹری جانیوالے محنت کش یہ نہیں جانتے تھے کہ آج وہ خود نہیں بلکہ اُن کا لاشہ گھر واپس جائے گا۔ درندہ صفت ملزمان نے دووقت کی روٹی کے حصول کیلئے 260انسانوں کو زندہ جلا ڈالا،صبح سویرے تازہ دم ہوکر آنیوالوں کو کیا معلوم تھا کہ آگ میں جلنے کی ناقابل برداشت بُو پر کوئی ان کوپہچان بھی نہ پائے گا۔
