باکو: مسلم ممالک کے سفیروں کا فلسطینیوں کی حمایت میں اتحاد کا مظاہرہ

مقبول خبریں

کالمز

Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مسلم ممالک کے سفیروں نے آج آزربائیجان کے دار الحکومت باکو میں فلسطینی سفارتخانے میں جمع ہو کر مظلوم فلسطینی بھائیوں سے اظہار یکجہتی کیا۔

ایک ایسے وقت جب غزہ کی پٹی میں نہتے فلسطینی مسلمانوں کے خلاف غاصب صہیونی رژیم کے وحشیانہ جرائم کا سلسلہ جاری ہے، مسلم سفراء نے کھل کر فلسطینی مسلمانوں کیلئے اپنی حمایت ظاہر کی ہے۔

اسرائیلی مظالم کیخلاف اتوار کو کراچی میں امریکی قونصل خانے کی طرف مارچ ہوگا

اس موقع پر باکو میں فلسطینی سفیر ناصر عبد الکریم نے اسلامی ممالک کے سفیروں کو غزہ کی تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کیا۔

فلسطینی سفیر نے بتایا کہ غزہ میں اسرائیل کی وحشیانہ بمباری بڑی بے رحمی سے جاری ہے اور غاصب طاقت جان بوجھ کر بے گناہ فلسطینی عوام کو نشانہ بنا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل امن نہیں چاہتا، وہ فلسطینیوں کی نسل کشی کرکے ان کی زمین ہتھیانا چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی قوتیں بجائے جنگ بندی کروانے کے فلسطینی بچوں کے قتل میں اسرائیل کا ساتھ دے رہی ہیں۔

Related Posts