بحریہ ٹاؤن ہنگامہ آرائی، دہشت گردی کی دفعات کے تحت 3 مقدمات درج، 120 ملزمان گرفتار

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بحریہ ٹاؤن ہنگامہ آرائی، دہشت گردی کی دفعات کے تحت 3 مقدمات درج، 120 ملزمان گرفتار
بحریہ ٹاؤن ہنگامہ آرائی، دہشت گردی کی دفعات کے تحت 3 مقدمات درج، 120 ملزمان گرفتار

کراچی: بحریہ ٹاؤن میں ہنگامہ آرائی اور جلاؤ گھیراؤ پر پولیس نے 120 ملزمان کو گرفتار کر لیا جن کے خلاف 3 مقدمات درج کیے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز بحریہ ٹاؤن کے باہر احتجاج کا اعلان کیا گیا تھا، تاہم ہزاروں افراد نے بحریہ ٹاؤن میں املاک کو نقصان پہنچایا اور خوب لوٹ مار کی جس کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے متعدد افراد کو گرفتار کر لیا۔

پولیس نے سرکاری مدعیت میں درج کیے گئے 3 مختلف مقدمات میں دہشت گردی، ہنگامہ آرائی اور جلاؤ گھیراؤ کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔ مقدمات میں 120 ملزمان نامزد ہیں جن میں مبینہ طور پر قوم پرست جماعتوں کے کارکنان بھی شامل ہیں۔

تینوں مقدمات میں قوم پرست جماعتوں کے رہنما کا نام شامل ہے۔ ہنگامہ آرائی کے دوران 4 اے ٹی ایم مشینز، کار شو روم، دکانوں اور ریسٹورنٹ کو جلا دیا گیا۔ گرفتاریوں کے دوران ایک ملزم سے 1 لاکھ روپے بھی برآمد ہوئے۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں سپر ہائی وے پر قائم بحریہ ٹاؤن ہاؤسنگ سوسائٹی کے باہر سندھی قوم پرستوں جماعتوں نے مظاہرہ کیا۔

سندھ کی قوم پرست اور سیاسی جماعتوں کا بحریہ ٹاؤن کراچی کے باہر دھرنا ہنگامہ آرائی میں تبدیل ہوگیا۔  مشتعل مظاہرین نے بحریہ ٹاؤن میں متعدد گاڑیوں اور عمارات کو نقصان پہنچایا جبکہ لوگوں کی نجی املاک کو نذرآتش بھی کیا گیا۔

مزید پڑھیں: بحریہ ٹاؤن کے باہر قوم پرست جماعتوں کا احتجاج، متعدد گاڑیاں نذرآتش

Related Posts