گوادر شارکس کو 85رنز سے شکست، بہاولپور رائلز نے جونیئر لیگ جیت لی

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لاہور: پاکستان جونیئر لیگ میں بہاولپور رائلز نے گوادر شارکس کو فائنل میچ میں 85رنز سے شکست دے کر ایونٹ اپنے نام کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جونیئر لیگ کا ٹائٹل بہاولپور رائلز نے اپنے نام کر لیا۔ گوادر شارکس کو 85رنز سے شکست دے دی جبکہ فائنل میچ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا گیا۔ گوادر ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:

 نیوزی لینڈ نے آسٹریلیا کو جیتنے کیلئے 201 رنز کا ہدف دے دیا

بہاولپور رائلز کی بیٹنگ کے سامنے گوادر شارکس کے باؤلرز بے بس رہے۔ رائلز نے مقررہ 20 اوورز میں3 وکٹس کے نقصان  پر شارکس کیلیے 226 کا پہاڑ کھڑا کر دیا۔ بہاولپور کی اوپنر جوڑی شاویزعرفان اور باسط علی نے جارحانہ بیٹنگ کی۔

دونوں کھلاڑیوں نے ٹیم کو مضبوط آغازفراہم کیا، جبکہ شاویز عرفان نے 16 گیندوں پر دھواں دھار بیٹنگ کرتے ہوئے ٹورنامنٹ کی تیز ترین نصف سنچری اور 34 گیندوں پر 7چوکے اور 6 چھکے لگا کر 79 رنز بنا کر میچ کےبہترین کھلاڑی کا اعزاز جیتا۔

باسط علی 35 اور محمد طیب عارف56 سکور بنا کر آوٹ ہوئے۔جبکہ ننگیلیا خروتی 47 اور فرحان یوسف صفر پر ناٹ آوٹ رہے۔ گوادر شارکس کے مومن قمر نے 34 رنز کے عوض 2 اورمحمد شیعب نے 2 اوورز میں 28 سکور دے کر ایک وکٹ حاصل کی۔

دوسری جانب پاکستان جونیئر لیگ گوادر شارکس باؤلنگ کے بعد بیٹنگ میں بھی ناکام رہی۔ بہاولپور رائلزکے باولرز کی تباہ کن باولنگ کے سامنے حریف ٹیم 15 اوورز میں 140 رنز پر آل آوٹ ہوگئی۔ شارکس کے 8 بلے باز ڈبل فگر میں داخل ہی نہ ہوسکے۔

،شمائل حسین 34 گیندوں پر 7 چوکے اور 4 چھکے لگا کر 67 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ عرفات منہاس 19 اور دانیال ابراہیم نے 20 سکور کیے جبکہ بہاولپور رائلرز کے محمد ذیشان اور ننگیلیا خروتی نے 3،3 کھلاڑیوں کو پویلن کی راہ دکھائی۔

Related Posts