انقرہ: ترک خواتین کی نامناسب ویڈیو ریکارڈنگ کا حالیہ واقعہ پیش آنے کے باعث ترکی میں پاکستانیوں کی نیک نامی کم ہونے لگی جس میں بعض افراد نے کچھ خواتین کی ویڈیوز ان کی مرضی کے بغیر ریکارڈ کرکے سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک پر ڈال دی تھیں۔
ترکی کے عوام کی جانب سے خواتین کی نامناسب ویڈیو ریکارڈ کرکے سوشل میڈیا پر ڈالنے پر سخت ردِ عمل سامنے آیا۔ سوشل میڈیا پر پاکستانی پرورٹس اور پاکستانی گیٹ آؤٹ کے ہیش ٹیگز ٹرینڈ کرنے لگے۔ ویڈیوز میں پاکستانی مردوں کو ٹک ٹاک پر خواتین اور بچوں کی نامناسب ویڈیوز شیئر کرتے دکھایا گیا تھا۔
یوکرینی عوام سراپا احتجاج، یورپی یونین سے روسی تیل اور گیس پر پابندی کا مطالبہ