یوکرینی عوام سراپا احتجاج، یورپی یونین سے روسی تیل اور گیس پر پابندی کا مطالبہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

یوکرینی عوام سراپا احتجاج، یورپی یونین سے روسی تیل اور گیس پر پابندی کا مطالبہ
یوکرینی عوام سراپا احتجاج، یورپی یونین سے روسی تیل اور گیس پر پابندی کا مطالبہ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

رواں برس  فروری سے جاری فوجی آپریشن کے نام پر حملوں کے  خلاف سراپا احتجاج یوکرینی عوام نے یورپی یونین ممالک سے روسی تیل اور گیس پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق برسلز میں یورپی یونین کونسل کے آفس کے باہر یوکرین سے تعلق رکھنے والے پروموٹ یوکرین گروپ کے اراکین نے بھرپور احتجاج اور دھرنا دے دیا۔

یہ بھی پڑھیں:

بھارتی سپریم کورٹ کا مبینہ پاکستانی شہری کو 7 سال بعد رہا کرنے کا حکم

مظاہرین نے یورپی یونین کو مجبور کرنے کی کوشش کی کہ روسی تیل اور گیس پر پابندی عائد کی جائے۔ اس موقعے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احتجاج کرنے والے پروموٹ یوکرین گروپ کے اراکین نے مظاہرے کے مقاصد بتائے۔ 

اراکینِ پروموٹ یوکرین گروپ کا کہنا تھا کہ ہمارے احتجاج کا بنیادی مقصد یہ ہے کہ یورپی یونین حتمی طور پر اپنے رکن ممالک پر روس سے تیل اور گیس درآمد کرنے پر پابندی عائد کرے جبکہ یورپی یونین پہلے ہی پابندیوں پر غور کر رہا ہے۔ 

مظاہرین نے کہا کہ فروری سے روس سے ہمارے ملک کی جنگ جاری ہے اور اب تک ہمیں روسی تیل اور گیس پر پابندی عائد ہوتی دکھائی نہیں دیتی۔ ہمیں نظر آتا ہے کہ کچھ ممالک ہیں جو اس فیصلے کو روک رہے ہیں۔ 

انہوں نے کہا کہ یوکرینی عوام کیلئے یہ بات بالکل واضح ہے کہ جس وقت یورپی یونین سے روس سے تیل اور گیس خریدنا بند کردیا، روس کی یوکرین سے جنگ خود بخود ختم ہوجائے گی کیونکہ روس کے پاس جنگ جاری رکھنے کیلئے پیسے نہیں ہیں۔

Related Posts