نئی دہلی: ایشیا کپ میں پاکستان کیخلاف میچ سے قبل بھارتی ٹیم کے بری خبر سامنے آگئی، اہم کھلاڑی سے آؤٹ ہوگئے۔
بھارتی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ انڈین ٹیم کے بلے باز کے ایل راہول ایشیا کپ کے ابتدائی 2 میچز سے باہر ہوگئے ہیں۔
کے ایل راہول ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں کے ہمراہ کنڈیشنگ کیمپ میں شریک ہیں تاہم وہ 100 فیصد فٹنس ثابت کرنے میں کامیاب نہ ہوسکے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق کے ایل راہول ٹیم کے ہمراہ سری لنکا جائیں گے۔
مزید پڑھیں:جیت کے مومینٹم کو برقرار رکھنے کی کوشش کریں گے، بابر اعظم
واضح رہے کہ ایشیا کپ کا پہلا میچ بدھ کو کھیلا جائے گا، ایونٹ میں پاکستان اور بھارت کے 2 ستمبر کو آمنے سامنے ہوں گے۔