کراچی والوں کیلئے بری خبر، پیپلز بس سروس کے کرائے بڑھا دیے گئے، جانئے اطلاق کب سے ہوگا؟

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو اے آر وائی

حکومت نے پیپلز بس سروس کے کرائے میں اضافہ کرتے ہوئے فیصلے کے اطلاق کی تاریخ کا بھی اعلان کردیا ہے۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق کراچی میں پیپلز بس سروس کے کرائے میں 60 فی صد تک کا اضافہ کیا گیا ہے۔ نئے کرائے کے مطابق پیپلز بس سروس کے مختلف روٹس پر 20 سے 60 فی صد تک کا اضافہ کیا گیا ہے۔

اس حوالے سے جاری کیے گئے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ پیپلز بس سروس کے تحت مختلف روٹس پر چلنے والی بسوں میں نئے کرائے نامے آویزاں کردیے گئے ہیں تاکہ عوام کو بر وقت آگاہی مل سکے۔

کراچی میں سلمان خان کے خاندانی تعلقات کے دعوے نے سب کو حیران کردیا

نئے کرائے کا آغاز یکم فروری سے ہوگا۔ واضح رہے کہ کراچی میں پیپلز بس سروس کا کرایہ کم از کم 50 اور زیادہ سے زیادہ 100 روپے ہے۔

دوسری جانب سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ کراچی میں ریڈ لائن بس میں روزانہ ایک لاکھ سے زائد مسافر سفر کرتے ہیں اور ایک مسافر پر سرکار روزانہ 50 روپے سے زائد کی سبسڈی دیتی ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ ساری یوٹیلٹیز ایک ساتھ ہو جائیں۔

کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صوبائی کابینہ کو ہم نے پروپوزل دیا کہ پیپلز بس سے سبسڈی ختم کر دیں یا کم کر دیں کیونکہ جو رقم بچے گی اس سے ہم مزید بسیں خریدیں گے۔

تجویز کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا کہ مزید ای وی بسیں خریدی جائیں۔ شرجیل میمن نے واضح کیا کہ پیپلز بس سروس کے کرائے میں حکومت ایک روپیہ بھی منافع نہیں لے رہی، بلکہ سبسڈی کم کی ہے ختم نہیں کی۔

Related Posts