بابر اعظم کے آٹوگراف نے بنگالی لڑکی کو شہرت کے آسمان پر پہنچا دیا

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بنگلہ دیش پریمیئر لیگ 2024 کے دوران پاکستانی بلے باز بابراعظم کے آٹوگراف نے بنگالی لڑکی کو شہرت کے آسمان پر پہنچا دیا۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ قومی ٹیم کے بیٹر بابراعظم بس میں سوار ہونے لگتے ہیں کہ اس دوران شائقین میں سے ایک لڑکی آٹوگراف مانگتی ہے جس پر بابراعظم لڑکی کو بس کے اندر بلاتے ہیں۔

شائقین کے درمیان کھڑی لڑکی سیکورٹی کی اجازت سے بس کے اندر داخل ہوتی ہے جہاں بابراعظم لڑکی سے ملاقات کرکے اپنا آٹوگراف دیتے ہیں جس پر وہ بہت خوشی ہوتی ہے۔

لڑکی بس سے باہر آنے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں بہت خوش نظر آتی ہے اور بابراعظم کے آٹوگراف کو زندگی کا ایک قیمتی لمحہ قرار دیتی ہے۔

واضح رہے کہ بی پی ایل میں بابراعظم رنگ پور رائیڈرز کی نمائندگی کر رہے ہیں۔ آخری میچ میں بابراعظم نے 56 رنز کی اننگز کھیل کر ٹیم کو فتح دلائی تھی۔

Related Posts