بابر اعظم نے کرکٹ کی دنیا میں ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بابر اعظم نے کرکٹ کی دنیا میں ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا
بابر اعظم نے کرکٹ کی دنیا میں ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا

لاہور: پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان اور سپر اسٹار بلے باز بابر اعظم نے ایک اور ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم اپنے کیرئیر کی ابتدائی 90 ون ڈے اننگز میں سے سب زیادہ اسکور کرنے والے پلیئر بن گئے ہیں۔

جنوبی افریقا کے ہاشم آملہ نے ابتدائی 90 اننگز میں 4 ہزار 556 رنز بنائے تھے،بابر اعظم نے 90 اننگز میں 59.79 کی اوسط سے4 ہزار 664 رنز بنائے ہیں۔

ان کے علاوہ بھارت کے سابق کپتان ویرات کوہلی نے 90 اننگز کے بعد مجموعی طور پر 3ہزار 899 رنز بنائے تھے، جبکہ ویوین رچرڈز نے 4ہزار 122، شائی ہوپ نے 4ہزار 51 اور جو روٹ نے 3ہزار 954 رنز بنائے تھے۔

Related Posts