بابر اعظم کی نیٹ پریکٹس، لنگڑاکر چلنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بابر اعظم
(فوٹو: آن لائن)

پی ایس ایل 10 کی ٹیم پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم کی نیٹپریکٹس سیشن کے دوران لنگڑا کر چلنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی ہے، سوشل میڈیا صارفین میں بابر اعظم کے حوالے سے تشویش پھیل گئی۔

نجی ٹی وی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ بابر اعظم پریکٹس سیشن کے دوارن انجری کا شکار ہوئے ہیں جبکہ پاکستان سپر لیگ کی افتتاحی تقریب آج ہورہی ہے۔ ابتدائی میچ لاہور قلندرز اور دفاعی چیمپین اسلام آباد یونائیٹڈ کے مابین ہوگا۔

اسلام آباد اور لاہور کی ٹیمیں پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں آمنے سامنے ہوں گی۔ پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم کے زخمی ہونے کے باعث پشاور زلمی کے پہلے میچ میں بابر اعظم کی شرکت مشکوک ہوگئی ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی بابر اعظم کی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پشاور زلمی کے کپتان پریکٹس سیشن ے دوران مبینہ انجری کے بعد ڈریسنگ روم میں جاتے ہوئے لنگڑا کر چل رہے ہیں۔

Related Posts