مکہ المکرمہ: پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے اپنی والدہ کے ہمراہ حج کی ادائیگی کی، جبکہ اس حوالے سے انہوں نے ایک جذباتی پیغام بھی جاری کیا ہے۔
اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے بابراعظم نے اپنی والدہ کے ہمراہ ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں انہوں نے لکھا کہ ”اپنی جنت کے ساتھ خدائے بزرگ و برتر کی بارگاہ میں حاضری۔“
Apni Jannat k saath khudaye buzrugo bartar Ki baargah me haazri. ???? #Hajj pic.twitter.com/RHECx28PMY
— Babar Azam (@babarazam258) June 28, 2023
واضح رہے کہ قومی ٹیم کے کپتان کی ایک اور تصویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں وہ مناسک حج کی ادائیکی کے بعد مزدلفہ میں تھکن سے چور ہوکر کھلے آسمان کے نیچے بے خبر سو رہے ہیں۔
واضح رہے کہ رواں برس قومی کرکٹ ٹیم سے وابستہ کئی شخصیات نے حج کی سعادت حاصل کی ہے جس میں قومی کرکٹر محمد رضوان اور فخر زمان بھی شامل ہیں۔
مزید پڑھیں:آئی سی سی نے پی سی بی کی درخواست کو منظور کرلیا
فہیم اشرف اور افتخار احمد نے بھی رواں سال حج کی سعادت حاصل کی ہے،پاکستان کے سابق کرکٹر انضمام الحق بھی اہلیہ کے ہمراہ فریضہ حج ادا کرنے گئے ہیں۔