آئی سی سی کا ٹی 20 ورلڈ کپ کی بہترین ٹیم کا اعلان، بابراعظم کپتان مقرر

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

آئی سی سی کا ٹی 20 ورلڈ کپ کی بہترین ٹیم کا اعلان، بابراعظم کپتان مقرر
آئی سی سی کا ٹی 20 ورلڈ کپ کی بہترین ٹیم کا اعلان، بابراعظم کپتان مقرر

دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی 20 ورلڈ کپ کی بہترین ٹیم کا اعلان کردیا جس میں پاکستانی ٹیم کی قیادت کرنے والے بابر اعظم کو کپتان مقرر کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کی بہترین ٹیم میں مختلف ممالک کے 13 اوپنرز شامل کیے گئے ہیں۔ محمد رضوان ٹیم میں جگہ نہ بنا سکے۔

یہ بھی پڑھیں:

ورلڈ کپ، بابر اعظم کو پلیئر آف دی ٹورنامنٹ قرار دینا چاہئے تھا۔شعیب اختر

بابر اعظم کو 8سالہ بچے کا خط، کپتان تمام کھلاڑیوں کے آٹوگراف دینے کو تیار

ٹی 20 میچ، بابر اعظم نے اپنے بیٹنگ کنسلٹنٹ ہیڈن کا ریکارڈ توڑ دیا

آسٹریلین کھلاڑی ڈیوڈ وارنر اور بٹلر کو بھی ٹیم کا حصہ بنا لیا گیا۔ایڈن مارکرم، معین علی، ایڈم زمپا، جوش ہیزل ووڈ اور ٹرینٹ بولٹ کو بھی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

ٹی 20 ورلڈ کپ کی بہترین ٹیم میں اینرک نوکیا، چاریتھ اسالنکا، وارند وہسارنگا اور اینرج نارجے بھی شامل ہیں جبکہ شاہین آفریدی کو بھی 12ویں کھلاڑی کی جگہ دے دی گئی۔ 

خیال رہے کہ اس سے قبل سابق فاسٹ بالر شعیب اختر نے کہا کہ پاکستان کے کپتان بابر اعظم کو ورلڈ کپ کے فائنل کے بعد پلیئر آف دی ٹورنامنٹ قرار دینا چاہئے تھا تاہم ایسا نہیں کیا گیا۔

 اسٹار کرکٹر شعیب اختر نے گزشتہ روز کہا کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کا اعزاز ڈیوڈ وارنر کو دے کر غیر منصفانہ فیصلہ کیا ہے۔

 

Related Posts