انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے بابر اعظم کو سال کا بہترین کرکٹر (کرکٹر آف دی ائیر) قرار دے دیا ہے۔ قومی ٹیم کے کپتان نے بڑا اعزاز حاصل کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق بابر اعظم کے ہمراہ کرکٹر آف دی ائیر کیلئے شکیب الحسن، ینامن ملان اور پال اسٹرلنگ بھی نامزد کیے گئے تھے تاہم آئی سی سی کا کہنا ہے کہ سال کے بہترین کرکٹر بابر اعظم ہیں۔
PCB congratulates @babarazam258 on winning ICC Men's ODI Cricketer of the Year 2021 pic.twitter.com/BLqblHbJiq
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) January 24, 2022
چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے بابر اعظم کو آئی سی سی کرکٹر آف دی ائیر بننے پر مبارکباد دی۔ قبل ازیں قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کرکٹر آف دی ائیر قرار دئیے گئے تھے۔
محمد رضوان کا ایک اور اعزاز، آئی سی سی نے ٹی 20کرکٹر آف دی ایئر قرار دیدیا
قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے پاکستان کیلئے کھیلتے ہوئے 67 کی اوسط سے 405 رنز بنائے۔ انہوں نے جنوبی افریقہ کے خلاف ون ڈے سیریز میں 226 رنز اسکور کیے۔
⭐️ Shakib vs Babar vs Malan vs Stirling ⭐️
The winner of the 2021 ICC Men's ODI Cricketer of the Year has been announced ⬇️https://t.co/M2f6dkelFf
— ICC (@ICC) January 24, 2022