بابراعظم نے ورلڈ کپ میچز میں ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بابراعظم نے ورلڈ کپ میچز میں ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا
بابراعظم نے ورلڈ کپ میچز میں ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا

چنئی: آئی سی سی ورلڈ کپ (ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے) میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے 1000 رنز مکمل کرلیے۔

بابراعظم قومی ٹیم کے سابق لیجنڈری بلے باز جاوید میانداد کے بعد ورلڈ کپ میں 1000 رنز بنانے والے دوسرے پاکستانی بلے باز بن گئے، بابر اعظم نے چنئی میں افغانستان کیخلاف میچ میں یہ کارنامہ انجام دیا۔

سابق کرکٹر جاوید میانداد نے یہ سنگ میل 28 اننگز میں انجام دیا تھا جبکہ بابر اعظم نے 26 ویں اننگز میں انجام دیا ہے۔

واضح رہے کہ قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم اس وقت اپنا چوتھا ورلڈ کپ کھیل رہے ہیں۔ وہ ورلڈ کپ 2019، ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2021، ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2022 بھی کھیل چکے ہیں۔

بابراعظم نے 2019 کے ورلڈ کپ میں آٹھ اننگز میں 474 رنز بنائے تھے جو میگا ایونٹ کی تاریخ میں کسی بھی پاکستانی بلے باز کی جانب سے سب سے زیادہ اسکور تھا۔

بابر اعظم رواں ورلڈ کپ میں 5 میچز کے دوران اب تک صرف 157 رنز بناسکے ہیں جس میں افغانستان کیخلاف 74 اور روایتی حریف بھارت کیخلاف 50 رنز اسکور کیے۔

پاک افغان میچ: نسیم شاہ کا بیان سامنے آگیا؟

بابراعظم نے آسٹریلیا کے خلاف 18 رنز، سری لنکا کے مقابلے میں 10 رنز اور نیدرلینڈز جیسی کمزور ٹیم کے سامنے صرف 5 رنز اسکور کئے تھے۔

Related Posts