پاک آسٹریلیا وائٹ بال سیریز، بابر اعظم ون ڈے میں تیز ترین 4 ہزار رنز بنانے والے ایشین کرکٹر بن گئے

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لاہور: پاکستان اورآسٹریلیا کے درمیان تین ون ڈے میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا گیا، جس میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے شاندار کارنامہ سر انجام دیتے ہوئے ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میں تیز ترین 4000 رنز بنانے والے پہلے ایشیائی بلے باز بن گئے۔

پاکستانی کپتان بابراعظم نے آسڑیلیا کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں اننگز میں 15 واں رنز مکمل کیا جس کے بعدوہ تیز ترین 4 ہزار رنز بنانے والے ایشین کرکٹر بن گئے۔

بابر اعظم نے 82 اننگز میں یہ سنگ میل عبور کیا جبکہ وہ ون ڈے کرکٹ میں دنیا کے دوسرے تیز ترین 4 ہزار رنز مکمل کرنے والے پلیئر بھی بن گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: زاہد اور وسیم کا پہلا میچ، پاکستان کی ٹاس جیت کر آسٹریلیا کو بیٹنگ کی دعوت

خیال رہے کہ اس سے قبل ہاشم آملہ نے 81 اننگز، جوروٹ نے 91 اور بھارت کے ویرات کوہلی نے 93 اننگز میں یہ سنگ میل عبور کیا تھا۔

مزید برآں بابر اعظم 100 سے کم اننگز میں 4 ہزار ون ڈے رنز بنانے والے پہلے پاکستانی بھی ہیں۔ بابر سے قبل پاکستان سے تیز ترین 4 ہزاررنز محمد یوسف نے 110 اننگز میں بنائے تھے۔

واضح رہے کہ بابر نے تین ہزار سے چار ہزار رنز کا سفر صرف 14 اننگز میں مکمل کیا۔

Related Posts