اسلام آباد: پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما و سینیٹر اعظم سواتی نے کہا ہے کہ مجھے انصاف کیوں نہیں مل رہا؟ جبکہ مقدمہ میرا یا بیوی کا نہیں، پورے پاکستان کا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی نے پی ٹی آئی سینیٹرز اور دیگر رہنماؤں کے ہمراہ سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ سے بڑی عدالت کون سی ہے؟ ان سے بڑے جج کہاں ہیں؟
ملکی مسائل کا حل مذاکرات ہیں۔ سراج الحق
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر اعظم سواتی نے کہا کہ اللہ کا حکم ہے کہ 3 بار دستک دو۔ اگر اجازت نہ ملے تو واپس چلے جاؤ۔ میں اپنے بیٹوں اور بیٹیوں کی پیدائش کے بعد نان نفقہ کیلئے 14،14 گھنٹے کام کرتا رہا ہوں۔
گفتگو کے دوران سینیٹر اعظم سواتی نے کہا کہ ویڈیو اصلی ہے جو کوئٹہ میں بنائی گئی۔ جس جگہ ویڈیو بنائی گئی، وہ فیڈل لاج ون کوئٹہ ہے۔ مقدمہ چلے گا تو ججز کو وہاں لے کر جاؤں گا۔ یہ مقدمہ میرا نہیں ہے، ہر ماں بہن اور بیٹی کا ہے۔
سینیٹر اعظم سواتی نے کہا کہ میں نے بطوروفاقی وزیر آرمی چیف جنرل باجوہ کی ایکسٹینشن میں کردار ادا کیا۔ آپ سے اتنی درخواست ہے کہ ان سے پوچھیں، مجھے کیوں برہنہ کیا گیا؟ میری اہلیہ، بیٹی اور بہو امریکا پہنچ چکی ہیں۔