اعظم خان نے بیٹ پر فلسطین کا جھنڈا لگانے کی وجہ بتادی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اعظم خان نے بیٹ پر فلسطین کا جھنڈا لگانے کی وجہ بتادی
اعظم خان نے بیٹ پر فلسطین کا جھنڈا لگانے کی وجہ بتادی

پاکستانی کرکٹ سابق کپتان اور وکٹ کیپر بلے باز معین خان کے بیٹے جارح مزاج بیٹر اعظم خان نے نیشنل ٹی 20 کپ میں بیٹ پر فلسطین کا جھنڈا لگانے کے معاملے پر لب کشائی کی۔

قومی کرکٹر اعظم خان نے اسلام آباد یونائیٹڈ کی تقریب کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل ٹی 20 میں فلسطین کا لوگو لگانے پر پی سی بی کے پروٹوکول کی وجہ سے بات نہیں کرسکتا۔

اعظم خان نے کہا کہ نیشنل ٹی ٹوئنٹی اچھا رہا ہے، مستقبل کے بارے میں زیادہ نہیں سوچتا، میرا زیادہ فوکس حال پر ہوتا ہے،میری حالیہ پرفارمنس بہترین جارہی ہے۔

قومی کرکٹر کا کہنا تھا کہ نسیم شاہ اور عماد وسیم کی ٹریڈ بہت اچھی رہی۔فٹنس دو مہینے میں نہیں آسکتی، فٹنس کے لیے چھ آٹھ مہینے لگیں گے، پی ایس ایل کے لیے بہت پرجوش ہوں۔

انہوں نے کہا کہ کوشش کروں گا روٹی گینگ میں حسن علی کی جگہ لے لوں،اس لیے مجھے زیادہ محنت کرنی پڑے گی، پاکستان کے ٹی ٹوئنٹی کے کھلاڑی دنیا کے بہترین پلیئرز ہیں۔

ٹیسٹ کرکٹر اسد شفیق کا ریٹائرمنٹ کا اعلان

واضح رہے کہ پی سی بی نے اعظم خان پر نیشنل ٹی 20 کپ میں بیٹ پر فلسطین کا جھنڈا لگانے پر جرمانہ کیا تھا بعدازاں یہ جرمانہ ختم کردیا گیا تھا۔

Related Posts