آزادی مارچ ختم ہو رہا ہے، حکومت 5 سال پورے کرے گی۔شیخ رشید احمد

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

آزادی مارچ ختم ہو رہا ہے، حکومت 5 سال پورے کرے گی۔شیخ رشید احمد
آزادی مارچ ختم ہو رہا ہے، حکومت 5 سال پورے کرے گی۔شیخ رشید احمد

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے پیش گوئی کی ہے کہ آزادی مارچ ختم ہو رہا ہے اور مولانا اسلام آباد چھوڑ کر جا رہے ہیں جبکہ حکومت کے 5 سال پورے ہوں گے۔

وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ کچھ دنوں سے جمہوریت کی آڑ میں ریاست کے خلاف زبان استعمال کی گئی جبکہ ہمارا دشمن ملک بھارت پاکستان کے اداروں پر تنقید چاہتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: فضل الرحمان اچھے آدمی، ضمانت ملے تو ملاقات کروں گا۔آغا سراج درانی

شیخ رشید احمد نے کہا کہ کنٹینر پر چڑھ کر جو زبان مولانا فضل الرحمان ریاست کے خلاف استعمال کر رہے ہیں، وہ کسی صورت پاکستان کے مفاد میں نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کی خواہش ہے کہ پاکستان کے ریاستی ادارے کمزور پڑ جائیں اور مسئلۂ کشمیر پر کوئی بات نہ ہو، حکومت اس مسئلے کو پس پشت ڈال دے۔

وزیر اعظم عمران خان کی تعریف کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ عمران خان کی حکومت نے دانش مندی سے آزادی مارچ کے مسئلے کو حل کیا ہے۔ صرف ایک دو روز میں تمام مسائل حل ہوجائیں گے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے ٹرین حادثے کی ذمہ داری مسافروں پر عائد کرتے ہوئے تیز گام آتشزدگی کو مسافروں کی غلطی قرار دے دیا۔

راولپنڈی میں 31 اکتوبر کو  میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ ٹرین کی 3 بوگیاں آتشزدگی سے متاثر ہوئی ہیں جبکہ دینی اجتماع میں جانے والے لوگ ان پر سوار تھے۔

مزید پڑھیں: وزیر ریلوے شیخ رشید نے ٹرین آتشزدگی کی ذمہ داری مسافروں پر ڈال دی

Related Posts