عائزہ خان نے میڈم نور جہاں کا روپ دھار کر چاہنے والوں کے دل جیت لئے

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عائزہ خان نے میڈم نور جہاں کا روپ دھار کر چاہنے والوں کے دل جیت لئے
عائزہ خان نے میڈم نور جہاں کا روپ دھار کر چاہنے والوں کے دل جیت لئے

کراچی:مشہور معروف خوبرو اداکارہ عائزہ خان نے ملکہ ترنم میڈم نور جہاں کا روپ دھار کر مداحوں کے دل جیت لیے۔

معروف اداکارہ عائزہ اپنے نئے پراجیکٹ میں ’گیتی‘ کا کردار ادا کریں گی، جس کے لیے انہوں نے میڈم نور جہاں سے مشابہہ روپ اختیار کیا۔انہوں تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’گیتی میڈم نور جہاں کے لبادہ میں۔

بعد ازاں میڈم نور جہاں کی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے عائزہ خان نے کہا کہ ’میں نے جب میڈم نور جہاں جیسا روپ اختیار کرکے خود کو آئینے میں دیکھا تو میں حیران تھی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Ayeza Khan (@ayezakhan.ak)

‘اداکارہ نے لکھا کہ ایک صدی بعد بھی کوئی میڈم نور جہاں جیسا نہیں بن سکتا لیکن اس خاص لمحے میں نے جب خود کو آئینے میں دیکھا تو ان کا ایک حصہ خود میں محسوس کیا اور میرے لیے یہ اعزاز کی بات ہے۔

عائزہ خان کا کہنا ہے کہ میڈم نور جہاں ہمیشہ سے ہی ان کیلئے ایک ایسی متاثر کْن شخصیت رہی ہیں جو دلوں پر راج کرتی ہیں۔ان کی محبت کو دلوں سے نہیں نکالا جاسکتا۔

مزید پڑھیں: حریم شاہ کی شادی ہوئی یا نہیں؟ میک اپ آرٹسٹ نے بھانڈہ پھوڑدیا

Related Posts