میمن گوٹھ میں پولیس کا چھاپہ، غیراخلاقی ڈانس پارٹی منعقد کرانے والے دو ملزم گرفتار

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

میمن گوٹھ میں پولیس کا چھاپہ، غیراخلاقی ڈانس پارٹی منعقد کرانے والے دو ملزم گرفتار
میمن گوٹھ میں پولیس کا چھاپہ، غیراخلاقی ڈانس پارٹی منعقد کرانے والے دو ملزم گرفتار

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی کے ضلع ملیر کی گڈاپ ٹاؤن پولیس نے میمن گوٹھ میں قائم فارم ہاؤس پر چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے غیراخلاقی ڈانس پارٹی منعقد کرانے والے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔

گڈاپ ٹاؤن پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ چھاپے کے دوران گرفتار ہونے والے ملزمان کی شناخت فراز عرف شہزادہ اور عبید کے ناموں سے ہوئی ہے۔

پولیس ترجمان کے مطابق چھاپے کے دوران ملزمان کے ساتھی رافع ، خرم اور پپو پالاری فرار ہوگئے تاہم فرار ملزما سمیت 120 نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیاہے۔

ترجمان گڈاپ ٹاؤن پولیس کے مطابق مقدمے میں نامعلوم افراد سمیت خواتین کو شامل کیا گیا ہے۔ مقدمے میں نامزد مفرور ملزمان کی تلاش کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

واضح رہے کہ میمن گوٹھ میں غیراخلاقی ڈانس پارٹی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی، جس کے تناظر میں گڈاپ ٹاؤن پولیس کارروائی عمل میں لائی تھی۔

یہ بھی پڑھیں : ٹک ٹاک سے پابندی ہٹانے کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں، فواد چوہدری

Related Posts