کراچی: اداکارہ عائزہ خان نے اپنی 29 ویں سالگرہ منائی اس موقع پر عائزہ نے چند خوبصورت تصاویر شیئر کی ہیں۔
پاکستان ڈراما انڈسٹری کی موجودہ دورکی کامیاب ترین اداکارہ عائزہ خان نے اپنی 29 ویں سالگرہ منائی اور اس سلسلے میں گزشتہ رات 12 بجتے ہی عائزہ نے اپنی فیملی کے ساتھ سالگرہ مناتے ہوئے چند تصاویرشیئرکیں۔
تصاویر میں عائزہ اپنے شوہر دانش تیمور اور دونوں بچوں حورین اور رایان کے ساتھ بے حد خوش نظر آرہی تھیں جبکہ ان کے آس پاس گلاب کے پھول نظر آرہے تھے۔عائزہ خان نے دانش کے ساتھ سالگرہ کا کیک کاٹتے ہوئے بھی تصاویر شیئر کیں۔
https://www.instagram.com/p/B7UA2G_Bmb4/?utm_source=ig_web_button_share_sheet
https://www.instagram.com/p/B7UAwmLhaed/?utm_source=ig_web_copy_link
عائزہ خان 15 جنوری 1991 کوپیدا ہوئی تھیں۔ گزشتہ برس عائزہ خان کے لیے بہت خوش قسمت ثابت ہوا جس کا اظہار وہ پہلے بھی کرچکی ہیں۔
مزید پڑھیں: اداکار عمران عباس نے عائزہ خان کی تعریفوں کے پل باندھ دئیے