نکاح کے دوران مریم نواز کی بہو عائشہ سیف کے عروسی لباس کے چرچے

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نکاح کے دوران مریم نواز کی بہو عائشہ سیف کے عروسی لباس کے چرچے
نکاح کے دوران مریم نواز کی بہو عائشہ سیف کے عروسی لباس کے چرچے

سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کے بیٹے نے شادی کر لی، سوشل میڈیا پر ن لیگ کی نائب صدر کی بہو عائشہ سیف کے عروسی لباس کے چرچے عام ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب لندن کے مقامی ہوٹل میں ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر کی تقریبِ نکاح منعقد ہوئی جس میں سابق اہم شخصیات نے شرکت کی۔

یہ ایک بھارتی طرز کا لہنگا ہے____فوٹو: سوشل میڈیا

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مریم نواز نے جنید صفدر اور بہو کی تصاویر شیئر کیں اور نئے شادی شدہ جوڑے کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

سوشل میڈیا پر مریم نواز کی بہو عائشہ کا عروسی لباس موضوعِ بحث بن گیا۔ بعض میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ عائشہ سیف کا لباس بھارتی ڈیزائنر سے تیار کرایا گیا۔

ٹوئٹر صارفین کا کہنا ہے کہ عائشہ سیف نے جو عروسی لباس زیبِ تن کیا وہ بھارت کے معروف ڈیزائنر سبیاساچی نے تیار کیا تھا۔ لباس کی تیاری میں بھارتی ڈیزائنر کی مہارت جھلکتی نظر آئی۔

فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹا گرام پر سبیاساچی نے دلہن کی تصاویر شیئر کی ہیں جن میں سے ایک میں اسی طرز کا لباس ایک اور لڑکی کو ہپہنے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سیاساچی کے تیار کردہ عروسی لباس کی قیمت 3 لاکھ بھارتی روپوں سے شروع ہو کر دسیوں لاکھ تک جاتی ہے جس کا انحصار لباس کی نفاست اور ڈیزائن پر ہے۔

قبل ازیں سبیاساچی کو دیپیکا پڈوکون، انوشکا شرما اور نیہا ککڑ سمیت متعدد بھارتی فنکاروں کے لباس تیار کرنے کا اعزاز حاصل رہا۔ عائشہ سیف کی تقریبِ نکاح بے حد پرتکلف رہی۔

گزشتہ شب جنید صفدر اور عائشہ سیف کی تقریبِ نکاح میں سابق وزیرِ اعظم نواز شریف اور اسحاق ڈار سمیت دیگر ن لیگی رہنماؤں نے شریک ہو کر نئے جوڑے کو دعاؤں سے نوازا۔

یہ بھی پڑھیں: عائشہ اکرم نے متنازعہ شہرت سے توبہ کرلی، مستقبل تباہ ہونے کی دہائیاں

Related Posts