عائشہ عمر کا اپنے 8 برس پرانے رشتے سے متعلق انکشاف

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

شوبزانڈسٹری کی نامور اداکارہ عائشہ عمر نے اہنے کئی سال پُرانے رشتے کے حوالے سے انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ وہ تقریباً 8 برس ایک ایسے شخص کے ساتھ رشتے میں تھیں جو  دن رات ہراساں کرتا تھا۔

حال ہی میں عائشہ عمر نے اداکارہ وماڈل و ڈائریکٹر فریحہ الطاف کے پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جس میں انہوں نے اپنی زندگی کے تلخ ترین دور سے متعلق گفتگو کی۔

اداکارہ نے بتایا کہ 8 سال قبل کی بات ہے، ہماری تقریباً بات پکی ہو چکی تھی، ہم فیملی کی طرح تھے، مجھے اس رشتے کو ختم کرنے یا اس سے نکلنے میں بہت وقت لگا کیونکہ میں سمجھتی تھی شاید وہ شخص میری محبت سے بدل جائے گا، میں اسے ٹھیک کرلوں گی۔

عائشہ عمر نے کہا کہ وہ شخص سب کچھ کرنے کے بعد معافیاں مانگتا تھا جس کے بعد میں اسے معاف کردیتی تھی اور واپس اس کی طرف چلی جاتی تھی لیکن ایک دن اس نے مجھے جسمانی تشدد کا نشانہ بنایا، اس دن میں نے فیصلہ کیا کہ نہیں اب مزید نہیں اور پھر میں نے رشتہ ختم کردیا۔

اداکارہ کے مطابق اُن کی جس سے بات پکی ہوئی تھی وہ دن رات گالم گلوچ کرتا تھا، وہ ایسا شخص تھا جسے گالیاں دینے کی عادت تھی، وہ کہتا تھا کہ میں پیار میں گالیاں دیتا ہوں۔

عائشہ عمر نے بتایا کہ مجھے اس صدمے سے نکلنے میں بہت وقت لگا کیونکہ میں نے اپنی زندگی کے قیمتی سال اس شخص کی وجہ سے برباد کردیے تھے۔

Related Posts