شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ عائشہ عمر کا فوٹو اور ویڈیو شوٹ سوشل میڈیا پر مقبول ہوگیا۔
اداکارہ عائشہ عمر کا فیشن برانڈ ’دان کوچر’کے فیشن شوٹ نے تمام مداحوں کو اپنا گرویدہ بنا لیا، نئی تصاویر میں عائشہ عمر کو ٹشو فیبرک سے بنے نارنجی اور سہنرے رنگ کے لہنگا چولی میں دیکھا گیا۔
منفرد اسٹائل کے انتخاب سے فیشن کی دنیا میں اسٹائل آئیکون کا سہرا اپنے سر سجانے والی اداکارہ عائشہ عمر نے اپنے اس انداز سے ایک بار پھر فیشن کے متوالوں کو مسحور کردیا ہے۔
شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ کے اس لباس میں نارنجی رنگ کے لہنگے کے ساتھ سنہری چولی شامل تھی جس پر پیچیدہ کاریگری لباس کی خوبصورتی کو مزید بڑھا رہی تھی، جبکہ اسکے ساتھ ٹشو سے تیار کردہ ڈبل شیڈ دوپٹہ بھی خوبصورتی میں اپنی مثال آپ تھا۔