مینار پاکستان ہراسگی کیس، عائشہ کے ساتھی ریمبو کا جوڈیشل ریمانڈ منظور

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مینار پاکستان ہراسگی کیس، عائشہ کے ساتھی ریمبو کا جوڈیشل ریمانڈ منظور
مینار پاکستان ہراسگی کیس، عائشہ کے ساتھی ریمبو کا جوڈیشل ریمانڈ منظور

لاہور: عدالت نے مینارِ پاکستان ہراسگی کیس میں عائشہ اکرم کے ساتھی ریمبو کا جوڈیشل ریمانڈ منظور کر لیا۔ ملزم کو جیل حکام کے حوالے کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ہراسگی کا شکار ٹک ٹاکر خاتون عائشہ اکرم کے کیس کی سماعت لاہور کی ضلع کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ حافظ خالد محمود نے کی۔ریمبو سمیت 11 ملزمان کو عدالت کے روبرو پیش کیا گیا۔ 

یہ بھی پڑھیں:

مینار پاکستان ہراسگی کیس، عائشہ اکرم اور ریمبو کی ایک اور آڈیو کال لیک

مینار پاکستان ہراسگی، سوشل میڈیا صارفین نے اقرار الحسن کو نشانے پر رکھ لیا

پولیس نے ملزمان کے مزید ریمانڈ کی استدعا کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ ملزمان سے مزید تفتیش کی جائے گی۔عدالت سے گرفتار ملزمان کے 7روزہ جسمانی ریمانڈ کی درخواست کی گئی۔

عدالت کو آگاہ کیا گیا کہ ملزمان کے 2 مزید ساتھی گرفتار ہوئے ہیں۔ ملزمان کے وکیل نے جسمانی ریمانڈ دئیے جانے کی مخالفت کی اور دلائل دئیے کہ ملزمان سے کوئی ریکوری نہیں ہوسکی۔

ملزمان کے وکیل کا دلائل دیتے ہوئے کہنا تھا کہ عائشہ اکرم نے غلط بیانی کی۔ انہوں نے پہلے تو ملزمان کو محافظ قرار دیا اور بعد میں بلیک میلنگ سے متعلق بیان سامنے آیا۔ عدالت نے پولیس کی استدعا مسترد کردی۔

معزز جج نے پولیس کی جانب سے جسمانی ریمانڈ دینے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے  ملزمان کا 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ منظور کرکے ریمبو سمیت 11ملزمان کو جیل حکام کے حوالے کردیا۔

 

Related Posts