مینار پاکستان ہراسگی کیس، عائشہ اکرم اور ریمبو کی ایک اور آڈیو کال لیک

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مینار پاکستان ہراسگی کیس، عائشہ اکرم اور ریمبو کی ایک اور آڈیو کال لیک
مینار پاکستان ہراسگی کیس، عائشہ اکرم اور ریمبو کی ایک اور آڈیو کال لیک

لاہور: مینارِ پاکستان ہراسگی کیس میں ٹک ٹاکر خاتون عائشہ اکرم اور ساتھی ریمبو کی ایک اور فون کال سامنے آئی ہے جس میں وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) سے غلط بیانی کی منصوبہ بندی کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق عائشہ اکرم اور ریمبو کی لیک کی گئی فون کال میں ایف آئی اے کو موبائل اور رقم کے متعلق جھوٹا بیان دینے کی منصوبہ بندی سامنے آئی۔ ٹیلیفونک گفتگو کے دوران عائشہ اکرم نے کہا کہ ایف آئی آر میں موبائل فون کا ذکر نہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

عائشہ اکرم نے ٹک ٹاکر علی شاہ کے خلاف مقدمہ درج کرادیا

مینار پاکستان واقعہ، کیا عائشہ اکرم عورت کارڈ استعمال کررہی ہیں؟

گریٹر اقبال پارک ہراسگی، سوشل میڈیا صارفین نے اقرار الحسن کو نشانے پر رکھ لیا

 ٹیلیفونک گفتگو کے دوران عائشہ اکرم نے کہا کہ مقدمے کے متن میں تھوڑے سے پیسے لکھے ہیں جس پر ریمبو کا کہنا ہے کہ موبائل فون ڈیڑھ لاکھ کا لینے کا کہوں گا کیونکہ ہمیں ایپل آئی ڈی بنانی تھی تاہم عائشہ اکرم رقم بڑھانے کا تقاضہ کرتی ہیں۔

ٹک ٹاکر خاتون عائشہ اکرم کہتی ہیں کہ ایف آئی اے کو کہنا کہ میڈم کا فون 1 لاکھ 50 ہزار یا1 لاکھ 75ہزار کا تھا، کہنا فون میڈم نے لیا تھا، اس لیے ان کو قیمت کا پتہ ہوگا۔ وہ ویڈیو شوٹنگ کرتی ہیں۔ جس پر ریمبو کہتا ہے کہ میرا کچھ نہیں جاتا، میں کہہ دوں گا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل مینارِ پاکستان میں گریٹر اقبال پارک کے مقام پر ہراسگی کے کیس میں نیا موڑ سامنے آگیا، عائشہ اکرم اور ریمبو کی مبینہ آڈیو ٹیپ میں ملزمان سے رقم لینے کیلئے پلاننگ کا انکشاف ہوا۔

 رواں برس 14 اگست کو خاتون ٹک ٹاکر عائشہ اکرم کے ساتھ بدتمیزی اور ہراسگی کا واقعہ پیش آیا۔ درجنوں افراد کی درندگی کا شکار عائشہ اکرم اور ساتھی ریمبو کی مبینہ آڈیو ٹیپ کے متعلق 2 روز قبل ڈی آئی جی انوسٹی گیشن کا بیان سامنے آگیا۔

مزید پڑھیں: مینار پاکستان ہراسگی، عائشہ اور ریمبو کی مبینہ آڈیو ٹیپ سامنے آگئی

Related Posts